یہ جاننے کےلئے اس صفحے کو نیچے کی طرف کھولیں؛

  • مزید معلومات جو سرجری سے پیشتر آپ کی مدد کریں گی
  • ہسپتال چھوڑنا اور گھر جانا
  • بے آرامی اور تکلیف
  • انداز
  • بستر پرموزوں حالت
  • آپ کے آپریشن کے بعد ورزشیں دن 1 تا 4
  • دن 4 اور اُس کے بعد مزید ترقی یافتہ ورزشیں
  • سیروما
  • کورڈنگ
  • آپ کی بغل یا بازو میں تبدیل شُدہ احساس
  • سرگرمی اوراُٹھانا
  • لمفو اڈیما
  • گاڑی چلانا
  • احساسات اور جذبات

وائیڈ لوکل انسیژن (لمپیکٹومی) اور سنٹینل نوڈ بایوپسی

چوڑا مقامی کٹاؤ (وائیڈ لوکل انسیژن ) کیا ہے؟

ایک 'وائیڈ لوکل انسیژن ' وہ ہوتا ہے جس میں ریشوں (ٹشو) کی ایک معمولی مقدار کو ٹیومر کی جگہ کے اردگرد واضح مارجنز کے ساتھ نکال دیا جاتا ہے۔ سنٹینل نوڈ بایوپسی  آپ کی بغل کےنیچے لمف نوڈز کا نمونہ لیا جانا ہےاوریہ کام اُسی وقت سرانجام دیا جاسکتا ہے۔

یہ عام طورپر ایک ہی دن میں سرانجام دیا جانے والا طریقہ کار ہے اور آپ اُسی دن گھر چلی جائیں گی۔

وہ معلومات جو آپ کی اس حوالےسےمدد کریں گی کہ سرجری سےپیشترآپ کو کیا پہننا چاہیے

اپنےآپریشن کےلئےہسپتال آنےسےپیشتراُن کپڑوں کے بارےمیں سوچیں جوآپ گھرجانےکےلئے پہنیں گی۔ ڈھیلی فٹنگ والا لباس جسےسامنےسےبند کیا جاسکے، آپ کےلئےآسان تراورپہننےکےلئےزیادہ آرام دہ ہوسکتا ہے، گھرجانےاوراپنےآپریشن کےبعد پہلے چند دنوں کےلئے۔

ایک اچھی طرح سہارا مُہیا کی گئی، بغیرانڈروائرکےلیکن آرام دہ بریزئیربہترین ہوگی۔ یہ سامنےسےبند کرنے کےلئے مثالی ہوگی، ایڈجسٹ کئےجانےوالےاسٹریپ کےساتھ اورایک بڑے سائزمیں تاکہ کسی سوجن کےلئےجگہ موجود ہو۔ انفیکشن کےخطرے کو کم کرنےکےلئے 2 بریزئیرمناسب ہونگے، ایک دھونےکےلئےاورایک پہننےکےلئے۔ آپ کی بریسٹ کیئرنرس آپ کو اس بارےمیں مشورہ مہیا کرسکتی ہے۔

IMG_13561-225x300

ہسپتال چھوڑنا اور گھرجانا

آپ کو لازمی طورپرخود گاڑی چلا کرگھرنہیں جانا چاہیے لیکن پھربھی آپ کےلئے ایک مسافرکےطورپرسیٹ بیلٹ پہننا لازمی ہے۔

آپ معمول کے مطابق سیٹ بیلٹ پہن سکتی ہیں۔

تاہم، اگرآپ کوگھرتک اپنے سفر کےدوران اپنےزخم کو آرام پہنچانےکےلئےتکیہ کی ضرورت پیش آتی ہےتواپنی چھاتی کےآرپارایک چھوٹا تکیہ رکھنے کی کوشش کریں

IMG_0119-1024x768

بےآرامی اور درد

بے آرامی ، نیل پڑنا اور کچھ درد کسی بھی آپریشن کے بعد ایک عام بات ہےاور آپ کو اپنے ساتھ ہسپتال میں درد شکن ادویات کی معمولی مقدار لانے کےلئے کہا جاسکتا ہے۔  اگر آپ کو طاقتور درد شکن دوا کی ضرورت ہوتوآپ کو اپنی سرجری کے بعد اپنے جی پی سے رابطہ کرنا چاہیےیا رہنمائی  کےلئے اپنے فارما سسٹ سے بات کرنی چاہیے۔

 

  • یہ اہم ہے کہ آپ وہ درد شکن ادویات لیں جن کا آپ کو مشورہ دیا گیا ہے اور یہ باقاعدگی کےساتھ لیں، خاص طورپر اپنے آپریشن کے پہلے1 سے2 ہفتوں کےدوران۔ اگرآپ باقاعدگی کےساتھ درد شکن ادویات لیتی ہیں تو آپ درد کو حد میں رکھیں گی، بجائے یہ کہ کسی درد کو شروع ہونے دیں۔
  • درد سے آرام آپ کو زیادہ آزادی اورکسی بے آرامی کےبغیر حرکت کرنےدے گا۔ یہ دن کےدوران آپ کو اپنی فزیوتھراپی ورزشیں مکمل کرنے میں مدد مہیا کرے گا اور اس کے علاوہ آپ کو رات کے وقت بہتر نیند بھی مہیا کرسکتا ہے۔
  • درد سے نجات دلانے والی بعض طاقتورادویات کا ضمنی اثرقبض کی صورت میں ظاہرہوتا ہے۔ اگر قبض کی مشکل درپیش ہےتوبہت زیادہ مائع جات پیئں، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی خوراک میں کافی ریشہ (فائبر) والی اشیاء موجود ہوں اورایک ہلکی نوعیت کی قبض کُشا دوا لینے کے بارےمیں سوچیں جو کیمسٹ سے دستیاب ہوتی ہے۔ اگر آپ کو اس حوالےسےمشکل درپیش ہے تو اپنے فارماسسٹ سے بات کریں۔
  • بعض خواتین سرجری کے بعد شروع میں درد کا تجربہ نہیں کرتیں، تاہم، جیسے آپ کی نسیں بیدار ہوتی ہیں، تو یہ زیادہ بے آرامی پیدا کرنے والا ہوسکتا ہے۔ یہ اکثر اوقات دوسرے ہفتے میں ہوتا ہےاور یہ زخم کے ٹھیک ہونے کےعمل کا معمول کا حصہ ہے۔
Pain_Diagram-1024x544

انداز

اپنے آپریشن کے بعد یہ بہت اہم ہے کہ اپنے انداز کو دیکھا جائے۔ یہ محسوس کرنا عام بات ہے کہ آپ کو اپنے زخموں کو بچانے کی ضرورت ہوگی، تاہم، یہ اہم ہے کہ کوشش کی جائے اور بیٹھا جائے، کھڑا ہوا جائے اور معمول کے مطابق پیدل چلا جائے۔ یہ  آپ کو اپنے کندھوں، گردن اورکہنی میں سختی محسوس کرنے سے بچانے میں مدد مہیا کرےگا اورمستقبل

 

یہ تصویر کندھے کے کمتر انداز کو ظاہرکرتی ہے۔ اس کو دن کےدوران کم  اور تعدد کےساتھ آزمائیں۔

Posture-300x225

انداز کو درست کرنے والی ورزش

  • سیدھے کھڑے ہوں، یہ تصورکرتےہوئے کہ آپ کےساتھ ایک ڈوری لگی ہوئی ہے جو آپ کےسرکےدرمیان سے آپ کو اوپر اُٹھا رہی ہے
  • آہستگی کے ساتھ اپنے کندھے فرش کی طرف جھکائیں۔
  • آہستگی کےساتھ اپنے کندھے پیچھے کی طرف لے جائیں، اپنے دونوں شولڈر بلیڈ زکو اکٹھا کرتےہوئے۔
  • اسے 5 سیکنڈ تک اُسی حالت میں رکھیں۔ یہ 10 دفعہ مکمل کرنے کی کوشش کریں۔
  • اسے 5 سیکنڈ تک اُسی حالت میں رکھیں۔ یہ 10 دفعہ مکمل کرنے کی کوشش کریں۔
Exercise-8-207x300
Exercise-9-157x300

بستر پر حالت

بستر پر بعض اوقات ایسی حالت تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہےجس میں آپ آرام میں ہوں۔

کمر کے بل لیٹے ہوئے یہ اکثر مددگار ہوتا ہے کہ اپنا متاثرہ بازوایک تکیے پررکھیں۔ آپ کے لئے اپنی طرف پر سونا محفوظ ہوگا جب آپ محسوس کریں کہ آپ ایسا کرسکتی ہیں۔ اپنے بازو کو آرام دینے کے لئے اپنے سامنے ایک تکیہ استعمال کرنا اکثر مددگار ہوتا ہے ۔

Exercise-44
Exercise-45
Exercise-46

کرسی پر موزوں حالت میں ہونا

اگر آپ کو درد یا بے آرامی سے نمٹنے میں مشکل درپیش ہے تو اپنے بازو تکیوں پر رکھتےہوئے بیٹھنے کی کوشش کریں۔  اپنے کندھوں کو ڈھیلا چھوڑنا یاد رکھیں اور اپنے بازوؤں  کے وزن  کو سہارا لینے دیں۔

اس حالت کو ایک گھنٹے کے لئے آزمائیں لیکن یقینی بنائیں کہ آپ باقاعدگی کےساتھ اُٹھیں اورادھر اُدھر گھومیں اوراپنی ورزشیں جاری رکھیں۔

اگرآپ کو پوزیشننگ میں مشکل درپیش ہے تو اپنی بریسٹ کیئر نرس سے رابطہ کریں۔

Exercise-10-255x300
Exercise-11-234x300
Exercise-12-229x300

بازو اور کندھے کی ورزشیں

آپ کی سرجری کے فوری بعد، یہ سفارش کی جاتی ہے کہ آپ باقاعدہ سانس لینےاورخون کی گردش سے متعلق ورزشیں مکمل کریں۔ اس میں ہر گھنٹے بعد متعدد گہرے سانس لینا شامل ہے تاکہ آپ کے پھیپھڑے صاف رہیں۔ کھانسنا اور چھینکنا آپ کے زخم کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

کوشش کریں کہ آپ اپنی ٹانگوں کو ایک دوسری کے اوپر رکھ کرنہ بیٹھیں اورجب آپ اُتنی زیادہ حرکت نہ کررہی ہوں جتنی آپ معمول کےدوران کرتی ہیں تو پاؤں اور ٹخنے کی ورزشیں کرنے کی کوشش کریں تاکہ اپنے دوران خون کو جاری رکھ سکیں اورخون کے لوتھڑے پیدا ہونے کے اپنے خطرے کو کم کرسکیں۔

دوران خون کی ورزشیں

باقاعدگی کےساتھ ہر گھنٹے بعد 5 دفعہ اپنے پاؤں کو اوپر اور نیچے حرکت دیں اوراپنے ٹخنوں کو دائرے کی شکل میں گھمائیں۔

Foot-Exercise-1-300x279

دن 1 سے 7 تک کے لئے کندھے کی ورزشیں اور جب ڈرینز اندر موجود ہوں (اور اگر ڈرینز کو 7 دنوں سے زائد عرصےکےلئے لگانے کی ضرورت ہو)

 

اوّل یہ کہ یاد رکھیں کہ آپ پہلے 7 دنوں کے دوران اور تب اپنی کہنیوں کو اپنے کندھوں کی اونچائی سے زیادہ اوپر لے کرنہ جائیں جب ڈرین اندر ہوں

ہر روز 3  سے 4 دفعہ اپنے کندھےکی ورزشیں کریں تاکہ اپنے کندھے کے سخت ہوجانے سے بچ سکیں۔ یہ زخم کےٹھیک ہونے میں مددگارہوگا اور پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرے گا۔

تمام ورزشیں آپ کی درد کی حد کے اندر سرانجام دی جانی چاہییں۔ یہ عام بات ہے کہ یہ ورزشیں کرتےوقت کھینچے جانے کا احساس ہوتا ہے اور بعد میں عارضی بے آرامی محسوس ہوتی ہے۔ آہستگی سے کی جانے والی ورزشیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گی اور یہ بہت اہم ہے۔

آپ کو اپنی ورزشیں اپنے انداز کا معائنہ کرنے کےساتھ شروع کرنی چاہییں۔ آپ کو اپنے کندھوں کےدرجے کےساتھ اور پُرسکون طورپر بیٹھے یا سیدھے کھڑا ہونا چاہیے۔

ورزش 1: کندھے اُچکانا

آہستگی کے ساتھ اپنےکندھوں کو اپنےکانوں کی طرف اُٹھائیں اورپھر ڈھیلا چھوڑ دیں۔

5 سے 10 دفعہ دُہرائیں۔

Exercise-1
Exercise-31

ورزش 2: کندھوں کو دائرے کی شکل میں گھمانا

آہستگی کےساتھ اپنے کندھوں کو پہلےآگےکی طرف گھمائیں اورپھر پیچھے کی طرف گھمائیں۔

ہرطرف

5 دفعہ دُہرائیں

Exercise-1
Exercise-32

ورزش 3: اپنےبازو کوآگے کی طرف اُٹھانا

اپنی کُہنیوں کوٹیڑھا کریں تاکہ آپ کے ہاتھ آپ کےکندھوں پرآرام کرسکیں۔ آہستگی کےساتھ اپنی کلائیوں کواس طرح اُٹھائیں کہ وہ آگےکی طرف اشارہ کریں۔ آپ کو کھینچےجانےکا احساس ہوسکتا ہے، لیکن یہ نقصان دہ نہیں ہے۔

5 سیکنڈ تک اسی حالت میں رکھیں اور اس کےبعد آہستگی کےساتھ اپنی کُہنیوں کو واپس شروع کرنے کی حالت میں واپس لے آئیں۔

5 دفعہ دُہرائیں

Exercise-33
Exercise-2

ورزش 4 ۔ اپنے بازوؤں کو ایک طرف باہرلےجانا

اپنی کہنیوں میں اس طرح خم پیدا کریں کہ آپ کےہاتھ آپ کےکندھوں پرآرام کریں۔ آہستگی کےساتھ اپنی کہنیوں کو باہرکی طرف اُٹھائیں یہاں تک کہ وہ کندھوں کی اونچائی تک پہنچ جائیں۔

5 دفعہ دُہرائیں

Exercise-33
Exercise-3-1

ورزش 5 ۔ آپ کےسرکےپیچھےہاتھ

اپنی کہنیوں میں اس طرح خم پیدا کریں کہ آپ کےہاتھ آپ کےسرکےپیچھےپہنچ سکیں۔ آہستگی کےساتھ اپنی کہنیوں کو پیچھے کی طرف دھکیلیںَ

آپ کے بازو واپس

5 دفعہ دُہرائیں

Exercise-3-1
Exercise-5

ورزش 6 ۔ آپ کے ہاتھ آپ کی کمرکےپیچھے

اپنی کہنیوں میں اس طرح خم پیدا کریں کہ آپ کےہاتھ آپ کی کمر کے پیچھےجاسکیں، اس ہدف کےساتھ کہ آپ کے ہاتھ آپ کی کمر کےپیچھےاونچائی پرجائیں۔

ایک طرف نیچے واپسی۔

5 دفعہ دُہرائیں

Exercise-1
Exercise-6

دن 7 اور اُس کے بعد کرنے کے لئے مزید ترقی یافتہ ورزشیں (ڈرینز کو نکالے جانےکےبعد)

یہ ورزشیں آپ کی سرجری کے 7 دنوں بعد مکمل کرنے کےلئے ہیں۔ ہم سفارش کرتےہیں کہ یہ ورزشیں اپنی  کمر کے بل لیٹے ہوئے مکمل کی جانی چاہییں۔  یہ کسی بیڈ پر ہوسکتی ہیں جس پر آپ کےسرکےنیچے ایک تکیہ ہو۔ آپ کا ہدف ان ورزشوں کو دن میں 3 دفعہ مکمل کرنا ہونا چاہیے۔

یہ تمام ورزشیں آپ کی درد کی حد کے اندر سرانجام دی جانی چاہییں۔ یہ عام بات ہے کہ یہ ورزشیں کرتےوقت کھینچے جانے کا احساس ہوتا ہے اور بعد میں عارضی بے آرامی محسوس ہوتی ہے۔ اپنی حرکت کو اُس مقام سے آگے نہ لے جائیں جہاں پر آپ کو کھینچے جانے کا احساس ہو۔

ورزش 1۔ اپنے بازو کو آگے کی طرف اُٹھانا (ترقی یافتہ)

چھت کی طرف اشارہ کرتےہوئے اپنے بازوؤں کو اُٹھائیں اور اپنے دونوں ہاتھوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا دیں۔ آہستگی کے ساتھ اپنے بازوؤں کو اپنے سرکے اوپر پیچھے کی طرف لائیں ، اپنی کہنیوں کو سیدھا رکھتےہوئے۔

5 سیکنڈوں کے لئے اُسی حالت میں رہیں اور پھر اپنے بازوؤں کو ابتدائی حالت میں واپس لے آئیں۔

5 دفعہ دہرائیں

Exercise-17-1
Exercise-18

ورزش 2 ۔ اپنے بازو کو ایک طرف باہر کی طرف اُٹھانا (ترقی یافتہ)

اپنے بازو کو اپنے ساتھ موجود بیڈ پر آرام سے رکھتےہوئے، اپنی ہتھیلی کو اس طرح گھمائیں کو وہ چھت کی طرف ہو۔ آہستگی کےساتھ اپنے بازو کو اپنے کان کی طرف اطراف پراوراوپر کی طرف ہوا میں لہرائیں، اپنی کہنی کو سیدھا رکھتےہوئے۔  آپ کو اپنی چھاتی کے آرپار یا اپنی بغل میں کھینچے جانے کا احساس ہوسکتا ہے، تاہم  یہ نقصان دہ نہیں ہے۔

5 سیکنڈوں کے لئے اسی حالت میں رہیں اوراس کے بعد اپنے بازو کو لہراتےہوئے ابتدائی پوزیشن میں نیچے کی طرف لے آئیں۔

یہ 5 دفعہ دہرائیں۔

Exercise-20
Exercise-22

ورزش 3۔ آپ کےہاتھ آپ کےسرکے پیچھے  (ترقی یافتہ)

اپنی کہنیوں کو اس طرح خم دیں کہ آپ کے ہاتھ آپ کے سرکے پیچھے پہنچ جائیں۔ آہستگی کے ساتھ اپنی کہنیوں کو پیچھے کی طرف دھکیلیں۔ آپ کو اپنی چھاتی یا بغل میں کچھاؤ کا احساس ہوسکتا ہے ، تاہم  یہ نقصان دہ نہیں ہے ۔

5 سیکنڈوں تک اسی حالت میں رکھیں اور پھر آہستگی کےساتھ ابتدائی حالت میں واپس لے آئیں۔

5 دفعہ دہرائیں

جب آپ کو یہ ورزشیں مکمل کرتےہوئے کچھاؤ کا مزید احساس نہ ہو، تو اپنے سرکےنیچے سے تکیہ ہٹا دیں اور اس ورزش کو ایک ہموار سطح پر مکمل کریں۔ آپ کو اس تبدیل کی گئی حالت کو مزید پُرللکا ر پانا چاہیے۔

Exercise-23-300x189
Exercise-24

ورزش 4۔ بازو کو دائرے کی شکل میں حرکت دینا

اپنے بازو کو اپنے ساتھ موجود بیڈ پر آرام سے رکھتےہوئے، اپنی ہتھیلی کو اس طرح گھمائیں کو وہ چھت کی طرف ہو۔ آہستگی کےساتھ اپنے بازو کوباہر کی طرف، اوپر کی طرف اور اپنے جسم کے آرپار لے کرجائیں تاکہ ایک چھوٹا دائرہ بنا سکیں۔ اس ورزش کے دوران اپنی کہنی کو سیدھا رکھنے کی کوشش کریں۔  آپ کو اپنی چھاتی کے آرپار یا اپنی بغل میں کھینچے جانے کا احساس ہوسکتا ہے ، تاہم  یہ نقصان دہ نہیں ہے۔

یہ 5 دفعہ دہرائیں، ہر دفعہ بڑے دائرے بنانے کی کوشش کرتےہوئے۔

Exercise-27
Exercise-28
Exercise-29-300x191
Exercise-30-300x187

ورزش 5۔ دیوار کی ورزش

یہ ورزش دیوار کی طرف منہ کرکے مکمل کریں

اپنے بازو اپنے سامنے اس طرح رکھیں کہ آپ کی انگلیوں کے نشانات دیوار کو چھو رہے ہوں۔ آہستگی کے ساتھ اپنے بازو دیوار کےساتھ ساتھ اوپر لے جائیں، اپنی کہنیوں کو سیدھا رکھتےہوئے۔ آپ کو اپنی چھاتی کے آرپار یا اپنی بغل میں کھینچے جانے کا احساس ہوسکتا ہے، تاہم  یہ نقصان دہ نہیں ہے۔

3 سیکنڈوں تک اسی حالت میں رہیں اوراس کے بعداپنے بازوں کو دیوار کےساتھ لگی حالت میں واپس ابتدائی پوزیشن میں لے آئیں۔

دیوار کا سامنا کرتےہوئے 5 دفعہ دہرائیں۔

اس کے علاوہ آپ کو یہ ورزش 5 دفعہ مکمل کرنی چاہیے، دیوار کےایک طرف دیکھتےہوئے تاکہ اپنی آپریشن کی گئی طرف کی ادھر اُدھر حرکت پر کام کرسکیں۔

Exercise-13-202x300
Exercise-14-164x300

آپ کو آہستگی کے ساتھ دیوار کےساتھ ایک قدم نزدیک ہونا چاہیےجیسےجیسے آپ کے بازو کی حرکت بہتر ہوتی ہے ، اس ورزش کے دوران اطراف پر مڑنے سے بچنےکےلئے یا پیچھے کی طرف مڑنے سے بچنے کےلئے۔

Exercise-15-238x300
Exercise-16-184x300

یہ توقع کی جاتی ہے کہ سرجری کے بعد آپ کو اپنے کندھے کی مکمل حرکت 4 سے 6 ہفتوں میں حاصل ہوجائےگی۔

اگرآپ اپنی ورزشوں کے بارےمیں کوئی خدشات یا پریشانیاں رکھتی ہیں توبرائے مہربانی نائٹ انگیل سنٹرپرموجود فزیوتھراپسٹس سے 0161 291 4268 پررابطہ کریں۔

سیروما

یہ ایک عام تجربہ ہے کہ آپ اپنی سرجری کی جگہ کےاردگرد یا اپنی بغل میں اپنی سرجری کے بعد سوجن کا تجربہ کریں۔  یہ سیروما نامی ایک مائع کا قدرتی طورپر اکٹھا ہونا  ہوتا ہےجس کو جسم  وقت کے ساتھ بتدریج دوبارہ جذب کرلے گا۔

 

سیروما نقصان دہ نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات بہت تکلیف دہ ہوجاتا ہے یا نئے زخم پر بہت زیادہ دباؤ ڈال دیتا ہے۔ اگر ایسا واقع ہوتا ہے، تو آپ کو اپنی بریسٹ کیئرنرس (ہفتے کےدنوں میں) یا ایف 16 سے(شام ، ہفتے کےاختتام اوربینک ہالیڈیز پر) رابطہ کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ اضافی معائع کو بہا دیا جائے۔  یہ تکلیف کے بغیر ایک معمولی سا طریقہ کار ہے جسے آپ کی بحالی کےدوران ایک سے زیادہ دفعہ کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

اگر ایک دفعہ آپ کا سیروما خارج کیا گیا ہے، تو برائے مہربانی اُس دن اپنی باقی کی فزیوتھراپی ورزش چھوڑ دیں تاکہ سیروما کے دوبارہ بھرےجانے سے بچا جاسکے۔ اگلے دن اپنی ورزشیں دوبارہ شروع کردیں۔

بازو کی کسی ایسی بار بار دہرائی جانے والی حرکات کوکم کرنے کی کوشش کریں جوسیروما کے دوبارہ بھرے جانے کی حوصلہ افزائی کرسکتی ہوں جیسا کہ جھاڑو دینا، ویکیوم کرنا یا کمپیوٹرکی بورڈ کا کام ۔ آپ کی بریسٹ کیئر نرس آپ کو مدد کےلئے فزیوتھراپسٹ سے ملنے کی تجویز دی سکتی ہے اگر زیادہ تعدد کےساتھ سیروما نکالے جانے کی ضرورت ہو۔

وقت کے ساتھ سیروما مائع مضبوط اور سخت ہوجائے گا۔ یہ معمول کی بات ہےاور جسم اُس کو بتدریج توڑ دے گا۔  کوئی سیروما لمفو اڈیما نہیں ہوتا اور اس کی وجہ نہیں ہوتا۔

بحالی سے متعلق کلاس میں، آپ کو فزیو تھراپسٹ کی طرف سے دکھایا جائے گا کہ سیروما اور زخم  کے نشان پر کیسے مالش کی جاتی ہے۔

Seroma
IMG_8223-225x300

کورڈنگ

اگر آپ کے کوئی لمف نوڈز ہٹائے جاچکے ہیں، تو آپ کو بعض اوقات سختی کا احساس ہوسکتا ہے جب آپ اپنا بازو اپنے سامنے یا کسی طرف پھیلاتےہوں۔ یہ ایسے محسوس ہوسکتا ہے کہ جیسے آپ کے بغل اوربازو میں تنابیں یا ڈوریاں ہیں۔ اس کو کورڈنگ کہا جاتا ہے(یا بعض اوقات ایگزیلری ویب سنڈرم ) اور یہ آپ کی سرجری کے بہت دنوں بعد واقع ہوسکتا ہے۔

کورڈنگ نقصان دہ نہیں ہے لیکن کچھ تناؤ والی اور تکلیف دہ ہوسکتی ہے۔  یہ آپ کو ایسے محسوس کرائے گی کہ آپ کو اپنا بازو زیادہ حفاظت کےساتھ اُٹھائے رکھنا چاہیے، لیکن یہ اہم ہے کہ ایسا کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے،  کہ کورڈنگ پیٹ کے پٹھوں میں بھی نمودار ہوجائے اوراس میں کچھاؤ پیدا ہوسکتا ہے جب آپ اپنا بازو اُٹھاتی ہیں۔

IMG_8220-225x300

آپ کی فزیوتھراپی ورزشوں کے دوران آہستگی سے کی جانے والی اسٹریچنگ اور ہلکی مالش  کو اس کی سختی کو کم کرنے میں مددگار ہونا چاہیے۔ آپ کو دکھایا جائے گا کہ یہ کیسے کرنا چاہیے جب آپ بحالی کی کلاس میں آئیں گی۔ تاہم، اگرآپ کو اپنی ورزشیں کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے تو برائے مہربانی نائٹ انگیل فزیوتھراپسٹس سے0161 291 4268  پر رابطہ کریں یا  مشورے کےلئے اپنی بریسٹ کیئر نرس سے رابطہ کریں۔

آپ کی بغل یا بازو میں تبدیل شدہ احساس

وہ  نس جو بغل اور بازو کےاوپر کےحصے کے اوپر کے اندرونی حصے کو فراہمی کرتی ہے، لمف نوڈ کے قریب ہوتی ہے۔ سرجری کے بعد آپ اُس حصے میں  مکمل یا جزوی طورپر بے حسی، اضافی احساس یا  سنسناہٹ کا تجربہ کرسکتی ہیں۔  یہ احساسات عام ہیں اور اگلے چند ہفتوں میں وقت کےساتھ ختم ہوجانے چاہییں۔

ہم بحالی کی کلاس میں اس پر بات کریں گےکہ کیسے اور کب یہ محفوظ ہوتا ہے کہ بغل کے بالوں کو صاف کیا جائے۔

سرگرمی اور اُٹھانا

گھر پر پہلے دو ہفتوں کے دوران تھکا ہوا اورتوانائی کی کمی محسوس کرنا معمول کی بات ہے۔ تاہم، ہم آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ آپ جیسے ہی کرنے کے قابل محسوس کریں، دن کے دوران معمولی مقدار میں باقاعدہ سرگرمی سرانجام دیں۔

آپ کا ہدف دن کےدوران اُٹھنا اور ادھر اُدھر حرکت کرنا ہوناچاہیےلیکن اس کےعلاوہ آپ کو باقاعدگی کےساتھ آرام کے دورانیے بھی حاصل ہونے چاہییں۔ دھویا جانا اور لباس پہنے جانا  اور ہلکے کھانے پکانا کرنے کےلئے ٹھیک ہیں، لیکن اپنے متاثرہ بازو کے ساتھ کچھ بھی بہت وزنی اُٹھانے کی کوشش نہ کریں۔

پہلے 3 ہفتوں کے لئے برائے مہربانی کچھ بھی چینی کےایک بیگ سےزیادہ (تقریباً 2 پاؤنڈ / 1 کلوگرام) نہ اُٹھائیں اور یہ اشیاء زیادہ سے زیادہ صرف 5 منٹوں کےلئے اُٹھائیں

پہلے چند6-8 ہفتوں کے دوران بوجھل اوردہرائے جانے والے کاموں سے پرہیز کریں جیسا کہ

  • ویکیوم کرنا
  • جھاڑو دینا
  • استری کرنا
  • رضائیاں تبدیل کرنا
  • پہیوں والے بن کو حرکت دینا
  • مشین سے لان کی گھاس کاٹنا

اپنی سرجری کے بعد پہلے 6 سے 8 ہفتوں کےدوران ، آپ کو دہرائے جانے والے کاموں سے پرہیز کرنا چاہیے جیسا کہ کپڑے استری کرنا، ماپنگ کرنا، یا یہ بہت مختصر دورانیوں کے لئے سرانجام دیں۔ اس کےعلاوہ کمپیوٹر کے استعمال کو بھی محدود کردیں تاکہ زخم کو مندمل ہونے اور اپنے لمفیٹک نظام کو معمول پر آنے دیں۔ آپ اس وقت کو بتدریج بڑھا سکتی ہیں جو آپ آٹھ ہفتوں کے دوران ان سرگرمیوں پر خرچ کرتی ہیں، 10 سے 30 منٹوں تک، جیسےجیسے آپ کی علامات اجازت دیتی ہیں۔

آپ کندھے میں کچھ بے آرامی کا سامنا کرسکتی ہیں جیسے جیسے آپ کا بازو دوبارہ اپنی طاقت حاصل کرتا ہے لیکن اگر آپ کے بازو میں درد شروع ہوجاتا ہے تو آپ کو رُک جانا چاہیے، آرام کرنا چاہیےا ور سرگرمی کی طرف بعد میں جانا چاہیے۔ اپنے بازو کی آواز سُنیں!

بتدریج اپنی سرگرمی کے درجات کو بڑھائیں لیکن  اپنی سرجری کے بعد 3 ماہ کے لئے وزنی اشیاء اُٹھانے کی کوشش نہ کریں جیسا کہ شاپنگ، ویکیومز، پانی کے کینز۔

پیدل چلنا اچھی ورزش ہے، چاہیے یہ اندرکی جائے یا باہر۔ اس کے باوجود اپنی توانائی کے درجات سے آگاہ ہوں اور مزید چلنے کی منصوبہ بندی کریں جیسے جیسے آپ خود کو ایسا کرنے کے قابل محسوس کرتی ہیں۔

یہ معمول کی بات ہے کہ آپ گھر پر اپنے پہلے چند ہفتوں کے دوران تھکا ہوا اور طاقت کی کمی محسوس کریں۔ تاہم، ہم آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ آپ دن کے دوران  تھوڑی مقدار میں باقاعدگی کےساتھ سرگرمی سرانجام دیں جیسےجیسے آپ ایسا کرنے کے قابل محسوس کرتی ہیں۔

walking

لمفو اڈیما

لمف ایک عام بے رنگ مائع ہے جو آپ کے جسم میں ظاہرہوتا ہے، لمف ویسلز اور لمف نوڈز کےایک نظام میں، جسے اکثر غدود (گلینڈز) کہا جاتا ہے۔ بعض مریض بغل میں واقع لمف نوڈز کو نکالے جانے کے بعد بازو اور/ یا چھاتی میں مسلسل سوجن کو ترقی دے سکتی ہیں اوراس کو لمفواڈیما کہا جاتا ہے۔

لمف اڈیما کو ترقی دینے کا خطرہ بلند تر ہوتا ہے اگرآپ نے اپنی بغل سے تمام لمف نوڈ نکلوا دئیے ہیں۔

سرجری کے  بعد پہلے چند ہفتوں(6-8) میں آپ کو وزنی یا دہرائی جانےوالی سرگرمی جیسا کہ جھاڑو دینے اور ویکیوم کرنے سے پرہیز کرنا چاہیےتاکہ اپنے جسم اور لمف کے نظام کو بحال ہونے دیں سکیں۔ ہم چاہتےہیں کہ جیسے ہی آپ کی صحت بحال ہوجاتی ہےتوآپ اپنے ہاتھ اوربازو کو جتنا معمول کے مطابق استعمال کرسکتی ہیں کریں، تاہم، کچھ ایسی قابل فہم احتیاطی تدابیر ہیں جوآپ لمفواڈیما کےخطرے کو کم کرنےکےلئے کرسکتی ہیں۔ آپ کو یہ احتیاطی تدابیر آپ کی کلاس میں بتائی جائیں گی اوراس کے علاوہ جلد کی دیکھ بھال کے لئے مالش، بال صاف کرنا، کرنے اور نہ کرنےوالی ورزشوں کے بارےمیں بتایا جائے گا جو آپ کے خطرے کو کم کرنےمیں مدد مہیا کرسکتی ہیں۔

مزید معلومات کےلئے اس ویب سائٹ پر لمفو اڈیما اور خطرے کو کیسے کم کیا جائے نامی حصوں کو دیکھیں

IMG_0990_v2-1-200x300

گاڑی چلانا

آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی سرجری کے بعد 4 سے6 ہفتوں تک گاڑی چلانا شروع نہ کریں، اور یہ صرف تب کریں جب آپ اپنے کندھےکی کافی حرکت حاصل کرلیں۔

جب آپ گاڑی چلانا شرو ع کردیں تو آپ کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہوگی کہ آپ کے بازو کی حرکت کافی ٹھیک ہو اور یہ یقینی بنائیں کہ آپ گاڑی کو قابو میں رکھ سکتی ہوں۔ اس میں گیئر کی بہت زیادہ تبدیلیاں، ہینڈ بریک استعمال کرنا اور ہنگامی صورت حال میں ردعمل ظاہر کرنے کےقابل ہونا شامل ہوتا ہے۔

ایک چھوٹے سفر سے شروع کریں اور بتدریج فاصلے کو بڑھائیں جیسے جیسے آپ طاقتور محسوس کرتی ہیں۔

آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ یہ یقینی بنانےکےلئے اپنے انشورنس مہیا کنندہ سے بات کریں کہ آپ سرجری کے بعد بھی انشورنس کے لئے کورڈ ہیں۔

Road4-300x202

احساسات اور جذبات

آپ کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہےاور تندرست ہونے میں وقت لگےگا۔ سرجری کے بعد آپ اپنے اور جسم کے بارےمیں مختلف محسوس کرسکتی ہیں۔ آپ کی بریسٹ کینسر نرس ہمیشہ دستیاب ہے اگر آپ کو بات کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ نائٹ انگیل بریسٹ کیئر نرسوں سے 0161 291 3113 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

اپنی بحالی اور علاج کے ایک حصے کے طورپر اپنی سرجری کے 3 سے 4 ہفتوں بعد آپ ایک کلاس پر حاضر ہونگی۔ آپ کو ایک خط مل چکا ہوگا جس میں آپ کو ایک کلاس پر مدعو  کیا گیا ہوگا۔ برائے مہربانی ہم سے رابطہ کریں اگر آپ تاریخ تبدیل کروانا چاہتی ہیں یا اگر آپ کی کوئی ضروریات ہیں جیسا کہ مترجم  کی۔ کلاس کے بارےمیں معلومات کے لئے ویب سائٹ دیکھیں۔

اس کلاس پر، آپ کو آپ کی فالو آن فزیو تھراپی ورزشیں دکھائی جائیں گی اور آپ کواب اور مستقبل میں کی جانےوالی سرگرمی اور ورزش کےبارےمیں مشورہ مہیا کیا جائےگا۔ اس کے علاوہ جلد کی دیکھ بھال، زخموں کے نشانات پر مالش کرنے، کورڈنگ، خوراک اور اس بارے میں معلومات اور مشورہ مہیا کیا جائے گا کہ آپ لمفواڈیما کےخطرے کو کیسے کم کرسکتےہیں۔  یہ سیشن سوالات پوچھنےاور یہ سیکھنے کا ایک موقع ہے کہ مانچسٹر کے علاقے میں مقامی سروسز تک رسائی کیسے کی جاسکتی ہے