ٹیم سے ملیں

میکملن بریسٹ ری ہبیلیٹیشن ٹیم نائٹ انگیل سنٹر، وائتھنشاء ہاسپٹل ، ایم ایف ٹی پرموجود ہے۔

Melissa Shaw

میکملن ری ہبیلیٹیشن ٹیم کےلئے میکملن ایڈمنسٹریٹر

Sue Green

ایک میکملن لمفواڈیما کی ورکر اوررجسٹرڈ نرس جولمفواڈیما اورسرجیکل دونوں کلینکس میں کام کررہی ہیں۔

Danielle Shaffi

ایک میکملن سینٹرفزیوتھراپسٹ، جوچھاتی کےسرطان کی سرجری اوربحالی میں خصوصی مہارت رکھتی ہیں۔ مستقبل میں وہ اپنی لمفواڈیما تربیت مکمل کرنے کا ہدف رکھتی ہیں۔

Karen Livingstone

نائٹ انگیل سنٹرپرچھاتی کی فزیوتھراپی اورلمفواوڈیما میں ایک میکملن کلینیکل اسپیشلسٹ۔ وہ اُن مریضان کی بحالی میں بہتری کے لئے سربراہی کررہی ہیں جوچھاتی کے کینسرکا علاج کروا رہی ہیں۔

artwork copyright Martin Donlin 2007
photograph copyright Lime 2007,   www.limeart.org
Window in Main Entrance at the Nightingale Centre and Genesis Research Centre, Wythenshawe Hospital, Manchester.  arts project managed by Helen Kitchen for Lime.

رسائی کا ہمارا طریقہ کار

میکملن اورمانچسٹریونیورسٹی ہاسپٹل این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ (ایم ایف ٹی) مل کرکام کررہےہیں تاکہ اُن معلومات کو بہتر بنا سکیں جو ہم نائٹ انگیل سنٹرپرآپ کےچھاتی کےکینسرکےعلاج کےدوران اوراُس کے بعد آپ کومہیا کرتےہیں۔

ہم اپنے مریضان اوراُن کی طرف سےایسےطریقےسےمحفوظ اورقابل اعتبارمعلومات حاصل کرنے میں مُشکلات کی طرف متوجہ ہوئے ہیں جوآسانی کےساتھ قابل رسائی ہوں۔ یہ ویب سائٹ تشکیل دی گئی ہےتاکہ ہمارے تمام مریض یکساں معلومات اورمشورہ حاصل کرسکیں۔

یہ معلومات اُن افراد کےلئےاُردو، عربی، کینٹونیز اورپولش میں بھی دستیاب ہوں گی جن کی مادری زُبان انگریزی نہیں ہے۔ اگراس دوران میں آپ کو مدد کی ضرورت ہےتوبرائے مہربانی اپنی بریسٹ کیئرنرس سے رابطہ کریں۔ یہ تراجم کئے جارہےہیں اورجیسے ہی یہ ہمیں موصول ہوتےہیں انہیں لوڈ کیا جائے گا۔ اگراس دوران میں آپ کو مدد کی ضرورت پڑتی ہےتو برائے مہربانی نائٹ انگیل سنٹرپراپنی بریسٹ کیئرنرس یا عملے سےرابطہ کریں۔