لمف اوڈیما سےمحفوظ رہنےکےلئےجلد کی روزانہ دیکھ بھال کا معمول

یہ اچھی بات ہےکہ اپنےبازوکی جلد کوروزانہ نم رکھیں، اوراگرآپ ایسا کررہےہیں، توہوسکتا ہےکہ آپ یہ ایک ایسےطریقےسےکریں جس سے اپنےلمفی نظام کوسہارا مہیا کرسکیں۔

کوئی کریم یا لوشن استعمال کرنا بہترہےاورآپ کوئی بھی ایسی گاڑھی کریم استعمال کرسکتےہیں جس سےآپ میں ردعمل پیدا نہ ہو۔ مثالی طورپر، ایسا دن کےآخرمیں بسترپرجانےسےپہلےکیا جانا چاہیے۔

کریم کو اپنےغیرمتاثرہ ہاتھ کی ہتھیلی پرڈالنےسےشروع کریں۔ اپنےہاتھ کوحالت اول ، کندھےپررکھیں اورآہستگی کےساتھ کریم کوملتےہوئےگردن کی طرف لےجائیں، ترتیب وارسٹروکس کےساتھ، تمام حصےکا احاطہ کرتےہوئے۔ یہ ایک ہلکی اورنازک حرکت ہے۔ اُس کےبعد حالت دوم پرچلےجائیں اوراوپرکی طرف لےجانا جاری رکھیں۔  اپنےبازوپرنیچےکی طرف ملتےجائیں یہاں تک کہ آپ ہاتھ تک پہنچ جائیں۔  اپنا ہاتھ اپنےمتاثرہ ہاتھ کی پُشت رکھیں، اپنی انگلیوں کو درمیان موجود جگہوں میں سےکھینچیں اوراُس کےبعد اپنےہاتھ کی پُشت پرواپس کھینچیں۔ اپنےبازوکو حالت اول میں لےجاتےہوئےیہ عمل ختم کریں۔ یہ یقینی بنائیں کہ بازوپرموجود بالوں کواُگنے کی معمول کی حالت میں واپس لایا جائے۔

لمف نوڈ نکالےجانے کے بعد لمفواڈیما کے اپنے خطرے کو کیسے کم کیا جائے

یہ اہم ہے کہ آپ اپنے متاثرہ بازو کی جلد کو تر رکھیں اور بڑی اچھی حالت میں رکھیں تاکہ خشکی سے بچا جاسکے۔ ہم مشورہ دیتےہیں کہ آپ اپنے بازو پر روزانہ کوئی ایسی مائسچرائزنگ کریم لگائیں جو آپ کی جلد کی قسم کے لئے موزوں ہوں اوریہ انفیکشن کے خلاف آپ کی جلد کو محفوظ رکھنے میں مددگار ہوگی۔

اپنے بازو کو کیسے نم کیا جائےاور لمف نظام کو کیسے صاف کیا جائے

ہم آپ کو مشورہ دیتےہیں کہ آپ اپنے بازو کو روزانہ تر کریں، مثالی طورپر شام کےوقت۔ سفارش کی گئی اسکن کیئرتکنیک آپ کے ڈرینیج نظام سے بہاؤ کو بہتر بنائے گی اور یہ آپ کی تندرستی کا ایک اہم حصہ ہے۔

reduce-risk-882x1024

جب بھی ممکن ہواپنی جلد کو کسی نقصان، گھاؤ اور خراش لگنے سے بچائیں

سن برن سے بچنےکےلئے ایک ہائی فیکٹر سن اسکرین استعمال کریں

کھانا پکاتےوقت اوون گلوز استعمال کریں

کیڑوں کے کاٹنے کے خطرے کو کم کرنے کے لئے انسیکٹ ری پیلینٹ استعمال کریں۔

باغبانی کرتےوقت دستانے استعمال کریں

اپنے ناخن کاٹتے وقت احتیاط کریں

پالتو جانوروں کی طرف سے لگائی جانے والی خراشوں یا کاٹے جانےسےبچنے کےلئے احتیاط کریں

متاثرہ بازو پر انجکشن لگوانے اور بلڈ پریشر کی ریڈنگزلئے جانے سے پرہیز کریں۔

متاثرہ بازو سےخون کے نمونے لئے جانے سے پرہیز کریں

اگرآپ جلنے کا زخم، کٹ، رگڑ، خراش یا کاٹنے کا زخم رکھتی ہیں

اُس حصے کو صاف کریں اور موزوں طورپر خشک کریں

اگرخون بہ رہا ہے تو زخم کو ایک پلاسٹر سے تب تک ڈھانپے رکھیں جب تک ایک کھرنڈ نہیں بن جاتا۔

عضو پر انفیکشن کے نشانات کےلئے نظررکھیں (سرخی، گرمی، سوجن، چُھونےسےتکلیف ہونا)۔ اگرآپ انفیکشن کی علامات کو ترقی دے لیتی ہیں یا اگرآپ کو بخار ہوجاتا ہے تو اپنے جی پی سے ملاقات کریں کیونکہ ہوسکتا ہےآپ کو انٹی بایوٹکس کی ضرورت پیش آئے۔

مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر بھی لمفواڈیما کے خطرے کو کم کرنے میں مددگارہوسکتی ہیں

اپنی بغل کے بالوں کو صاف کرتےہوئے، بجلی کا ریزراستعمال کریں۔ آپ کوئی بال صفا کریم استعمال کرسکتی ہیں، لیکن پہلے حساسیت یا الرجی کا خیال رکھیں۔

اسٹیم رومز، ساؤناز، گرم باتھ، ہیٹ تھراپی اور ڈیپ ٹشو مساج سے پرہیز کریں۔

ایک صحت مند وزن قائم رکھیں

لمف نوڈ نکالے جانے کےبعد اپنا بازو کتنا استعمال کیا جانا چاہیے

ابتداء میں لمف نوڈ نکالے جانے کے بعد لمف نوڈ نظام کو معمول پرآنے اور معمول کے مطابق اخراج کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ یہ اہم ہے کہ فزیو تھراپی ٹیم کی طرف سے مہیا کی گئی اپنی ورزشیں کی جائیں۔  یہ بازو اورکندھے میں معمول کی حرکت کو حاصل کرنے مدد کرےگا۔

اگلے چند ہفتوں کے دوران اپنی دہرائی جانے والی سرگرمی میں بتدریج اضافہ کریں اور باقاعدگی کےساتھ آرام کے دورانیوں کے لئے وقت نکالیں۔ یہ آپ کے لمف نظام کو ورزش میں اضافے کےمطابق ردوبدل کرنے دےگا ۔

آپ کا ہدف یہ ہونا چاہیےکہ آپ اپنے بازو کو بتدریج اُس حد تک معمول کے مطابق استعمال کرنا شروع کردیں جتنا ممکن ہے لیکن یہ اُس مقام تک نہ کریں جس پر یہ بوجھل محسوس ہونا شروع ہوجائے یا اس میں درد شروع ہوجائے۔

اگر آپ سرگرمی کےبعد باربارمحسوس ہونے والے بوجھل پن، تناؤ یا سوجن کےساتھ مشکلات کو نوٹس کریں تو مشورے کےلئے اپنی بریسٹ کیئر نرس سے رابطہ کریں۔

IMG_13381