آپ کو اپنی پٹی کےساتھ کیا کرنا چاہیے جب آپ گھر جاتی ہیں؟

IMG_0973v2
IMG_0974v2
IMG_0978v2

وائیڈ لوکل ایکسیژن اورسنٹینل نوڈ بایوپسی، یا میسٹیکٹومی اور سنٹینل  نوڈ بایوپسی

اگر آپ نے ایک وائیڈ لوکل ایکسیژن اورسنٹینل نوڈ پایوپسی یا میسٹکٹومی اورسنٹینل نوڈ بایوپسی کروائی ہے، تو آپ کو ایک ہلکی ٹاپ ڈریسنگ لگائی جائےگی۔ اس کےنیچے، اسکن اسٹرپس یا گلیو ہوگی، آپ کےسرجن کی ترجیح کےمطابق۔  آپ کےٹانکے حل ہوجانے والےہیں۔

یاد رکھیں کہ تمام زخم کچھ مختلف لگتےہیں اورہوسکتا ہےآپ کی پٹی بالکل اس طرح کی نہ ہو۔ وہاں کافی نیل اور سوجن ہوسکتی ہے، جو بالکل معمول کی بات ہے۔ آپ کو لازمی طورپر زخم کے حصے کو 48 گھنٹوں کے لئے خشک رکھنا ہوگا۔ اُس کے بعد آپ اوپر کی پٹی ہٹا سکتی ہیں، شاور پروف اسکن اسٹرپس کو تب تک وہیں چھوڑتے ہوئے جب تک وہ خود نہیں گرجاتیں۔ متبادل طورپراُن کو تب ہٹایا جاسکتا ہے جب آپ اگلی دفعہ کلینک میں آئیں۔ اگر آپ کوئی خدشات رکھتی ہیں تو اپنی بریسٹ کیئر نرس سے رابطہ کریں۔

پیشتر اس کے کہ آپ اپنی اوپر کی پٹی (ٹاپ ڈریسنگ) ہٹائیں، آپ کو لازمی طورپر اپنے ہاتھ صابن اورپانی سے دھونے چاہییں تاکہ انفیکشن کے خطرے کو کم کرسکیں۔

جب اوپر کی پٹی ہٹائی جاچکی ہوگی(48 گھنٹوں کے بعد) تو آپ اپنی کمر شاور کے ہیڈ کی طرف کرکےنہا سکتی ہیں، پانی کو اپنے کندھوں پر بہنے دیتےہوئے۔ شاور کی مکمل طاقت کو اپنے زخم پر براہ راست نہ گرنے دیں۔ متبادل طورپر آپ باتھ میں اتھلے پانی میں بیٹھ سکتی ہیں لیکن اپنے زخم کو گیلا نہ ہونے دیں۔ خوشبودار صابن یا شاورجیل استعمال نہ کریں۔ زخم کے حصے کو صاف تولیے کےساتھ آہستگی کے ساتھ خشک کریں۔ جسم کے باقی حصے کےلئے ایک اورتولیہ استعمال کریں۔

اپنی انگلیوں کے ساتھ تب اپنے زخم، ٹانکوں یا ڈرین کی جگہ کو چھونے سے پرہیز کریں جب زخم مندمل ہورہا ہو۔ یہ چھوت (انفیکشن ) کےخطرے کو کم کرے گا۔ آپ باریک دھاگوں کو دیکھ سکتی ہیں جو اندر یا آپ کے زخم کے نشان کے کونوں پر موجود ٹانکے ہیں۔ ان کو بالکل نہ کھینچیں۔ یہ قدرتی طورپر گرجائیں گے  یا کلینک میں موجود نرس ان کو کاٹ سکتی ہے جب آپ اپنی اپائنٹمنٹ کے لئے حاضر ہونگی۔

01-hand-washing-mistakes-long-enough

دیگر تمام بریسٹ سرجری

ایگزلری نوڈ کلیئرنس کے ساتھ میسٹکٹومی، چھاتی کی کسی بھی قسم کی ازسرنوتعمیر، ٹشو ایکسپینڈرز داخل کیا جانا اورامپلانٹس کا رکھا جانا، نپل کی ازسرنوتعمیر، میسٹوپیکسی یا میمو پلاسٹی ، آپ کو لازمی طورپر اپنی پٹی کو خُشک رکھنا چاہیے اوراُسے تب تک وہیں رکھنا چاہیے جب تک آپ ڈریسنگ یا پوسٹ اوپ کلینک پر نہیں جاتیں۔ وارڈ سے ڈسچارج ہونے پر آپ کو حاضر ہونے کے لئے اپائنٹمنٹس دی جائیں گی۔

بعض اوقات ایسا ہوسکتا ہے کہ آپ ایک بڑی پٹی کےساتھ جاگیں تاکہ زخم پر ابتداء میں زیادہ دباؤ ڈالا جاسکے۔ وارڈ سے جانے سے پیشتر آپ کو مشورہ دیا جائےگا کہ اس کی دیکھ بھال کیسے کی جائے۔

منفی دباؤ ڈالنے والی پٹیاں (پکو/ پریوینہ)

یہ اپنی جگہ موجود رہے گی اور اسے 7 دنوں تک کام کرنا چاہیے۔ آپ کو ایک کتابچہ دیا جائے گا جب آپ کو وارڈ سے ڈسچارج کیا جائےگا، جو آپ کو اس پر معلومات مہیا کرےگا کہ اس قسم کی پٹی کیسے کام کرتی ہے۔ اگرآپ کوئی خدشات رکھتی ہیں تو آپ مندرجہ ذیل نمبروں پرہم سے رابطہ کرسکتی ہیں۔

pico

تمام زخم

اگر آپ مندرجہ ذیل میں سے کسی کا تجربہ کرتی ہیں، توبرائے مہربانی درج ذیل نمبروں کو استعمال کرتےہوئے ہم سے رابطہ کریں:۔

  • زخم کی جگہ کے اردگرد سوجن یا سرخی۔
  • پٹی / گلیو سے جلد پر ناموافق ردعمل
  • چُھونے پر وہ حصہ گرم محسوس ہوتا ہے
  • آپ گرم اور کپکپاہٹ محسوس کرتی ہیں
  • آپ کی پٹی گیلی ہوگئی ہے یا گرگئی ہے۔
  • آپ کی پٹی پر خون کے بہت زیادہ دھبے پڑ گئےہیں۔
  • مائع       (سیروما) اکٹھا ہوجانا جو تکلیف دہ ہے۔

 

رابطے برائے:۔

نائٹ انگیل سنٹر کے مریضان (ایف 16):

 

ڈریسنگز کلینک کے لئے نائٹ انگیل سنٹر کو 0161 291 4497  پر فون کریں یا اپنی بریسٹ کیئر نرس سے 0161 291 3113 پر بات کریں (صبح8.00 بجے سے 17.30 بجے شام تک، سوموار تا جمعہ)

متبادل طورپر آپ وارڈ (ایف 16) کے عملے سے 0161 291 5060/2943/2944  پر رابطہ کرسکتی ہیں (ان اوقات کےباہر)

 

پلاسٹک سرجری کےمریضان (ایف 1 ساؤتھ):

آؤٹ پیشنٹس ڈریسنگز کلینک کو 0161 291 4899  پر فون کریں (صبح8.00 بجے سے 17.00 بجے شام تک، سوموار تا جمعہ)

متبادل طورپر آپ وارڈ (ایف 1 ساؤتھ) کے عملے سے 0161 291 2195  پر رابطہ کرسکتی ہیں (ان اوقات کےباہر)