وہ معلومات جو آپ کی اس حوالےسےمدد کریں گی کہ سرجری سےپیشترآپ کو کیا پہننا چاہیے

اپنےآپریشن کےلئےہسپتال آنےسےپیشتراُن کپڑوں کے بارےمیں سوچیں جوآپ گھرجانےکےلئے پہنیں گی۔ ڈھیلی فٹنگ والا لباس جسےسامنےسےبند کیا جاسکے، آپ کےلئےآسان تراورپہننےکےلئےزیادہ آرام دہ ہوسکتا ہے، گھرجانےاوراپنےآپریشن کےبعد پہلے چند دنوں کےلئے۔

ایک اچھی طرح سہارا مُہیا کی گئی، بغیرانڈروائرکےلیکن آرام دہ بریزئیربہترین ہوگی۔ یہ سامنےسےبند کرنے کےلئے مثالی ہوگی، ایڈجسٹ کئےجانےوالےاسٹریپ کےساتھ اورایک بڑے سائزمیں تاکہ کسی سوجن کےلئےجگہ موجود ہو۔ انفیکشن کےخطرے کو کم کرنےکےلئے 2 بریزئیرمناسب ہونگے، ایک دھونےکےلئےاورایک پہننےکےلئے۔ آپ کی بریسٹ کیئرنرس آپ کو اس بارےمیں مشورہ مہیا کرسکتی ہے۔

IMG_13561-225x300
Pain_Diagram-1024x544

بےآرامی اور درد

کسی بھی آپریشن کے بعد بے آرامی، نیل پڑنا اورکچھ درد عام بات ہے اورآپ کو اپنے ساتھ ہسپتال میں درد سے نجات دلانے والی ادویات کی کچھ مقدار لانےکےلئے کہا جاسکتا ہے۔ آپ یہ اپنی مقامی سُپرمارکیٹ یا کیمسٹ سے خرید سکتی ہیں۔ اگرآپ کو زیادہ طاقتوردرد شکن ادویات کی ضرورت ہوئی تو آپ کو اپنی سرجری کے بعد اپنے جی پی سے رابطہ کرنا چاہیے۔

  • یہ اہم ہے کہ آپ وہ درد شکن ادویات لیں جن کا آپ کو مشورہ دیا گیا ہے اور یہ باقاعدگی کےساتھ لیں، خاص طورپر اپنے آپریشن کے پہلے1 سے2 ہفتوں کےدوران۔
  • درد سے آرام آپ کوزیادہ آزادی اوربےآرامی کے بغیرحرکت کرنےدے گا۔ یہ تب آپکی مدد کرے گا جب آپ دن میں اپنی فزیوتھراپی ورزشیں مکمل کررہی ہونگی اور یہ آپ کو رات کی بہترنیند بھی دے سکتا ہے۔
  • درد سے نجات دلانے والی بعض طاقتورادویات کا ضمنی اثرقبض کی صورت میں ظاہرہوتا ہے۔ اگر قبض کی مشکل درپیش ہےتوبہت زیادہ مائع جات پیئں، یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی خوراک میں کافی ریشہ (فائبر) والی اشیاء موجود ہوں اورایک ہلکی نوعیت کی قبض کُشا دوا لینے کے بارےمیں سوچیں جو کیمسٹ سے دستیاب ہوتی ہے۔

ہسپتال چھوڑنا اور گھرجانا

آپ کو لازمی طورپرخود گاڑی چلا کرگھرنہیں جانا چاہیے لیکن پھربھی آپ کےلئے ایک مسافرکےطورپرسیٹ بیلٹ پہننا لازمی ہے۔

آپ معمول کے مطابق سیٹ بیلٹ پہن سکتی ہیں۔

تاہم، اگرآپ کوگھرتک اپنے سفر کےدوران اپنےزخم کو آرام پہنچانےکےلئےتکیہ کی ضرورت پیش آتی ہےتواپنی چھاتی کےآرپارایک چھوٹا تکیہ رکھنے کی کوشش کریں۔

IMG_0119-1024x768
Foot-Exercise-1-300x279

آپ کی ورزشیں

سانس لینےاورخون کی گردش کی ورزشیں

  • اپنے پھیپھڑوں کو صاف رکھنے کےلئے ہرگھنٹے بعد متعدد گہرے سانس لیں۔
  • اپنے پاؤں کو اوپراورنیچے حرکت دینےاوراپنےٹخنوں کو دائرے کی شکل میں باقاعدگی کےساتھ ہرطرح 5 بارحرکت دینا آپ کے دوران خون کو جاری رکھےگا اورخون کےلوتھڑے بننے کے آپ کےخطرے کو کم کرےگا۔
  • کوشش کریں کہ آپ اپنی ٹانگوں کو ایک دوسرے پررکھ کرنہ بیٹھیں۔

بازو اورکندھے کی ورزشیں

اپنے کندھے کو سخت ہونےسےروکنے کےلئے ہرروز 3 سے4 دفعہ کندھے کی ورزشیں کریں۔ یہ زخم کوٹھیک ہونے میں مدد مہیا کرے گا اورپیچیدگیوں کے خطرےکو کم کرےگا۔

تمام ورزشیں آپ کی درد کی حد کےاندرکی جانی چاہییں۔ یہ ایک عام بات ہےکہ آپ ان ورزشوں کو سرانجام دینے کےدوران ایک کھینچےجانے کا احساس اوربعد میں کچھ عارضی بے آرامی محسوس کریں۔ ہلکی ورزشیں کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گی اور یہ بہت اہم ہے۔

آپ کو اپنی ورزشیں اندازکےمعائںےکےساتھ شروع کرنی چاہییں۔ آپ کو اپنے کندھوں کےدرجےکےساتھ بیٹھے یا سیدھے کھڑے ہونا چاہئیےاورپُرسکون ہونا چاہیے۔

ورزش 1: کندھے اُچکانا

آہستگی کے ساتھ اپنےکندھوں کو اپنےکانوں کی طرف اُٹھائیں اورپھر ڈھیلا چھوڑ دیں۔

5 سے 10 دفعہ دُہرائیں۔

Exercise-1
Exercise-31

ورزش 2: کندھوں کو دائرے کی شکل میں گھمانا

آہستگی کےساتھ اپنے کندھوں کو پہلےآگےکی طرف گھمائیں اورپھر پیچھے کی طرف گھمائیں۔

ہرطرف

5 دفعہ دُہرائیں

Exercise-1
Exercise-32

ورزش 3: اپنےبازو کوآگے کی طرف اُٹھانا

اپنی کُہنیوں کوٹیڑھا کریں تاکہ آپ کے ہاتھ آپ کےکندھوں پرآرام کرسکیں۔ آہستگی کےساتھ اپنی کلائیوں کواس طرح اُٹھائیں کہ وہ آگےکی طرف اشارہ کریں۔ آپ کو کھینچےجانےکا احساس ہوسکتا ہے، لیکن یہ نقصان دہ نہیں ہے۔

5 سیکنڈ تک اسی حالت میں رکھیں اور اس کےبعد آہستگی کےساتھ اپنی کُہنیوں کو واپس شروع کرنے کی حالت میں واپس لے آئیں۔

5 دفعہ دُہرائیں

Exercise-33
Exercise-2

ورزش 4 ۔ اپنے بازوؤں کو ایک طرف باہرلےجانا

اپنی کہنیوں میں اس طرح خم پیدا کریں کہ آپ کےہاتھ آپ کےکندھوں پرآرام کریں۔ آہستگی کےساتھ اپنی کہنیوں کو باہرکی طرف اُٹھائیں یہاں تک کہ وہ کندھوں کی اونچائی تک پہنچ جائیں۔

5 دفعہ دُہرائیں

Exercise-33
Exercise-3-1

ورزش 5 ۔ آپ کےسرکےپیچھےہاتھ

اپنی کہنیوں میں اس طرح خم پیدا کریں کہ آپ کےہاتھ آپ کےسرکےپیچھےپہنچ سکیں۔ آہستگی کےساتھ اپنی کہنیوں کو پیچھے کی طرف دھکیلیںَ

آپ کے بازو واپس

5 دفعہ دُہرائیں

Exercise-3-1
Exercise-5

ورزش 6 ۔ آپ کے ہاتھ آپ کی کمرکےپیچھے

اپنی کہنیوں میں اس طرح خم پیدا کریں کہ آپ کےہاتھ آپ کی کمر کے پیچھےجاسکیں، اس ہدف کےساتھ کہ آپ کے ہاتھ آپ کی کمر کےپیچھےاونچائی پرجائیں۔

ایک طرف نیچے واپسی۔

5 دفعہ دُہرائیں

Exercise-1
Exercise-6

اگرآپ اپنی ورزشوں کے بارےمیں کوئی خدشات یا پریشانیاں رکھتی ہیں توبرائے مہربانی نائٹ انگیل سنٹرپرموجود فزیوتھراپسٹس سے 0161 291 4268 پررابطہ کریں۔

سوجن / سیروما

یہ ایک عام تجربہ ہے کہ آپ اپنی سرجری کی جگہ کےاردگرد یا اپنی بغل میں اپنی سرجری کے بعد سوجن کا تجربہ کریں۔  یہ سیروما نامی ایک مائع کا قدرتی طورپر اکٹھا ہونا  ہوتا ہےجس کو جسم  وقت کے ساتھ بتدریج دوبارہ جذب کرلے گا۔

 

سیروما نقصان دہ نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات بہت تکلیف دہ ہوجاتا ہے یا نئے زخم پر بہت زیادہ دباؤ ڈال دیتا ہے۔ اگر ایسا واقع ہوتا ہے، تو آپ کو اپنی بریسٹ کیئرنرس (ہفتے کےدنوں میں) یا ایف 16 سے(شام ، ہفتے کےاختتام اوربینک ہالیڈیز پر)  رابطہ کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ اضافی مائع کو بہا دیا جائے۔  یہ تکلیف کے بغیر ایک معمولی سا طریقہ کار ہے جسے آپ کی بحالی کےدوران ایک سے زیادہ دفعہ کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

اگرایک دفعہ آپ کا سیروما خارج کیا گیا ہے، تو برائے مہربانی اُس دن اپنی باقی کی فزیوتھراپی ورزش چھوڑدیں تاکہ سیروما کے دوبارہ بھرےجانے سے بچا جاسکے۔ اگلے دن اپنی ورزشیں دوبارہ شروع کردیں۔ بازو کی کسی ایسی بار بار دہرائی جانے والی حرکات سے بچنے کی کوشش کریں جوسیروما کے دوبارہ بھرے جانے کی حوصلہ افزائی کرسکتی ہوں جیسا کہ جھاڑو دینا، ویکیوم کرنا یا کمپیوٹر کی بورڈ کا کام ۔ آپ کی بریسٹ کیئر نرس آپ کو مدد کےلئے فزیوتھراپسٹ سے ملنے کی تجویز دی سکتی ہے اگر زیادہ تعدد کےساتھ سیروما نکالے جانے کی ضرورت ہو۔

Seroma

گھر پر سرگرمی اور تعاون

اگرآپ اکیلی رہتی ہیں، تو آپ اس بارےمیں پُرتشویش ہوسکتی ہیں کہ آپ اپنی سرجری کے بعد گھر کو کیسے چلائیں گی۔ آپ دھونے، کپڑے پہننے، سادہ کھانے پکانےاورگھر کے ہلکے کام خود کرنے کے قابل ہونگی لیکن اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہےاور ہوسکتا ہےآپ بہت تھکی ہوئی محسوس کریں۔ اپنے متاثرہ بازو کے ساتھ کوئی بہت وزنی شہ اُٹھانے کی کوشش نہ کریں۔ کوئی چھوٹی کیتلی  یا کوئی وزن جو چینی کے ایک تھیلے سے زیادہ وزنی نہ ہو(تقریباً 2 پاؤنڈ یا 1 کلوگرام ) کافی ہے۔

پہلے چند ہفتوں میں بوجھل کاموں کے حوالے سے مدد کےلئے انتظامات کرنا مفید ہوسکتا ہے، جیسا کہ شاپنگ کرنا، ویکیوم کرنا اور صفائی کرنا ۔

اگرآپ کسی اورکی دیکھ بھال کی ذمہ دار ہیں اوراس بارے میں پریشان ہیں، توبرائے مہربانی اس پر اپنی بریسٹ کیئر نرس سے بات چیت کریں۔ ہوسکتا ہے اُس دوران میں آپ کو ابتداء میں مدد کی ضرورت پڑے جب آپ تندرست ہورہی ہوں۔

کیا آپ مزید جاننے کےلئے تیار ہیں؟

اپنی سرجری کےبارےمیں مکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے ویب سائٹ پر میری سرجری کا حصہ وزٹ کریں

آپ اپنے آپریشن سے پہلے اور بعد میں جتنا زیادہ اسے دیکھنا چاہیں دیکھ سکتی ہیں کیونکہ یہ اضافی مشورہ مہیا کرتی ہے۔ ہوسکتا ہےآپ یہ  اپنے  خاندان کے ان افراد  یا دوستوں کو دکھانا چاہیں جو اگلے چند ہفتوں میں آپ کی مدد کرسکتےہوں۔

اپنی بحالی اور علاج کے ایک حصے کے طورپر اپنی سرجری کےبعد 1 سے 2 ہفتوں کےدوران آپ ایک کلاس پر حاضر ہوں گی۔ کلاس کےبارےمیں معلومات حاصل کرنےکےلئےویب سائٹ دیکھیں۔