لمفو اڈیما کیا ہے؟
لمفیٹک نظام جسم کے مائع کو جاری رکھنے کے نظام کا حصہ ہےاور یہ لمف ویسلز اور لمف نوڈز سے مل کربنتا ہے جن کا اکثر گلینڈ ز کے طورپرحوالہ دیا جاتا ہے۔ یہ نظام لمف مائع کو آگے لے کرجاتا ہےاور یہ جسم کے مدافعتی اور کلیئر کرنے کے نظام کے ایک حصے کو تشکیل دیتا ہے۔
اڈیماسوجن کے لئے ایک طبی لفظ ہےاور اس وجہ سے لمفواڈیما لمفیٹک نظام کی ایک مزمن سوجن ہوتی ہے۔
لمفواڈیما چھاتی کے سرطان میں ایک خطرہ ہوتا ہے اور یہ آپ کی سرجری کے دوران لمف نوڈز کو نکالے جانےکےبعد، یا کچھ اقسام کے علاج کےبعد ظاہر ہوسکتا ہے، جیسا کہ کیموتھراپی یا ریڈیو تھراپی۔ نقصان سطحی ٹشوزمیں لمف مائع کے اکٹھا ہونے کا باعث بن سکتا ہےکیونکہ مائع اپنے معمول کے راستے سے خارج بھی نہیں ہوسکتا۔

لمفواڈیما کب اور کہاں پر واقع ہوسکتا ہے؟
چھاتی کے سرطان (کینسر) میں لمفو اڈیما بازو، چھاتی یا ہاتھ یا متاثرہ طرف کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتا ہے اور بعض اوقات دھڑ تک جا سکتا ہے۔
لمفواڈیما آپ کی سرجری، کیموتھراپی یا ریڈیوتھراپی کے بعد جلد ہی ظاہرہوسکتا ہے، لیکن ہوسکتا ہےکہ یہ بہت بعد تک ترقی نہ پائے۔ لمفواڈیما کی اکثریت علاج مکمل ہونےکے بعد پہلے 2 سے 3 سال میں ظاہر ہوتا ہے لیکن یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ زندگی بھر لمفواڈیما کے ترقی پانے کا خطرہ موجود رہتا ہے، آپ کی عمر کی پرواہ کئے بغیر۔


میرا لمفواڈیما کا خطرہ کیا ہے؟
لمفواڈیما اکثر شروع میں معمولی ہوتا ہےاور ان میں واقع ہوتا ہے
- اُن مریضوں کے 5-10% میں جنہوں نے سنٹینل نوڈ بایوپسی کروائی ہے
- اُن مریضوں کے 25-30% میں جنہوں نے ایگزلری نوڈ کلیئرنس کروائی ہے
- دیگر ایسے عناصر موجود ہیں جو خطرے میں اپنا حصہ ڈالتےہیں بشمول موٹاپا، ذیابیطس، انفیکشن اور مزید زخم کے۔
تاہم، یہ حقیقت میں اہم ہے کہ بار بار واقع ہونے والی کسی سوجن کو نظرانداز نہ کیا جائے کیونکہ یہ بدتر ہوسکتی ہے۔ ہم سوجن کو قابو میں رکھنے میں آپ کی مدد کرسکتےہیں، ا گر یہ واقع ہوتی ہے، اور ہمارا ہدف اس کو ممکن حد تک کم ازکم رکھنا ہے۔

لمفو اڈیما کی علامات
لمفو اڈیما کی علامات میں فرق ہوسکتا ہے۔ یہ اہم ہے کہ آپ مشورہ حاصل کریں اگر آپ اپنے متاثرہ بازو، ہاتھ، چھاتی یا سینے کے حصے میں باقاعدگی کے ساتھ مندرجہ ذیل میں سے کسی کا بھی تجربہ کرتی ہیں۔
- سوجن
- تناؤ
- بوجھل پن
- درد
اگر آپ ان علامات میں سے کسی کو ترقی دیتی ہیں تو اپنی بریسٹ کیئر نرس سے رجوع کریں جو آپ کو لمفواڈیما کلینک کی طرف ریفر کرسکتی ہے۔ آپ کی جانچ کی جائے گی اور آپ کے ساتھ علاج کے ایک منصوبے پر اتفاق کیا جائےگا، اس ہدف کےساتھ کہ مائع کو سوجن والے حصے سے دورحرکت دی جائے، علامات کو کم کیا جائےاورسوجن کو بدتر ہونے سے روکا جائے۔
انفیکشن ۔ سیلیولائٹیس
چھاتی کا علاج لمفیٹک نظام کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ ایک انفیکشن کو ترقی دینے کے خطرےمیں ہیں جسے سیلیولائٹیس کہا جاتا ہے۔ یہ بازو یا چھاتی، یا آپ کے متاثرہ حصے پر نشوونما پاسکتی ہے۔
سیلیولائٹیس جلد اور ٹشوز کی ایک غیرمتعدی چھوت (انفیکشن) ہے۔ یہ ایک بیکٹیریا کی وجہ سے ہوسکتی ہے جو جلد میں کسی دراڑ کے راستے سے داخل ہوسکتا ہے، جیسا کہ کوئی خراش، یا کسی کیڑے کے کاٹنے کی جگہ سے لیکن یہ کسی واضح وجہ کے بغیر ظاہر ہوسکتی ہے۔ یہ پھوڑوں سے بھری چھپاکی کے طورپر اچانک ظاہر ہوسکتی ہے اور یہ سرخ، تکلیف دہ اور گرم ہوتی ہے اور تیزی کے ساتھ پھیل سکتی ہے۔ آپ سوجن میں اضافے کو بھی نوٹس کرسکتی ہیں۔
آپ فلو کی طرح کی علامات کے ساتھ خود کو بیمار محسوس کرسکتی ہیں، جس میں دردیں اور تکلیفیں، بخار، سردرد وغیرہ شامل ہوسکتا ہے۔
اگر آپ سمجھتی ہیں کہ آپ سیلیولائٹیس کا شکار ہیں تو یہ اہم ہے کہ آپ اپنے جی پی کے ساتھ فوری طورپرملیں کیونکہ آپ کو انٹی بایوٹکس کی ضرورت ہوگی، یا اگر وہ دستیاب نہیں ہے تو اپنے نزدیک ترین واک ان کلینک یا اے اینڈ ای پرجائیں ۔ شروع میں کیا گیا علاج انفیکشن کو بدتر ہونے سے روکنے میں مددگار ہوسکتا ہے۔
انٹی بایوٹکس لینے کے چند دن بعد سیلولائٹیس بہترہونا شروع ہوجانا چاہیے۔ یہ بہت اہم ہےکہ آپ انٹی بایوٹکس کا کورس مکمل کریں، جیسے آپ کو تجویز کیا گیا ہے۔

لمفواڈیما کا علاج
پیشتراس کے کہ لمفواڈیما کا علاج شروع ہوسکےآپ کی ایک لمفواڈیما پریکٹشنر کی طرف سے مکمل تشخیص کی جائے گی۔ علاج میں جلد کی دیکھ بھال، لمفو اڈیما سے متعلق ورزشیں، خود خارج کرنے کی تکنیکس (سادہ لمفیٹک ڈرینیج، اس ایل ڈی)، اورایک دباؤ ڈالنے والے لباس (کمپریشن گارمنٹ) کا تجویز کیا جانا شامل ہوسکتا ہے۔
کمپریشن گارمنٹس ایک طرح کی آستین کی شکل میں ہوتےہیں اور بعض اوقات ایک دستانہ یا گانٹلیٹ شامل کیا جائےگا۔ آپ کو مشورہ دیا جائےگا کہ دن کے دوران ان کو کتنا پہنا جانا چاہیے، لیکن وہ رات کے وقت تب تک نہیں پہنے جانے چاہییں جب تک آپ کے اسپیشلسٹ کی طرف سے ایسا کرنےکےلئے نہ کہا گیا ہو۔
اگر آپ کو چھاتی کا لمفواڈیما لاحق ہے توہم آپ کو درست برا فٹنگ کے بارے میں مشورہ مہیا کریں گے جو انتہائی اہم ہےاور آپ کو رات کے وقت ایک نرم برا پہننے کا مشورہ دیا جائےگا۔
کچھ لمفواڈیما کے لئے خاص علاج کی ضرورت ہوگی جیسا کہ کائنسیوٹیپنگ، ہاتھ سے کی جانے والی لمفیٹک ڈرینیج، انٹرمٹنٹ پمپ اور کئی تہوں میں کی جانے والی پٹی، لیکن اس پر آپ کےساتھ بات کی جائےگی



مزید معلومات کےلئے
لمفیٹک ٹیم کی طرف ریفرل کےلئے اپنی بریسٹ کیئر نرس سے رابطہ کریں۔